نوشہرہ ورکاں ،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پنجاب کی23 تحصیلوں سے نوشہرہ ورکاں تحصیل چوتھے نمبر پر ،اسسٹنٹ کمشنر کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام

پیر 21 جولائی 2025 14:15

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ستھراپنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے لیے پنجاب سطح پر 23 تحصیل ہیڈ کوارٹر سطح پر کارکردگی بنیاد پر تحصیل نوشہرہ ورکاں کو چوتھی پوزیشن ملنے پر انتظامیہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نویداحمد نے نوشہرہ ورکاں تحصیل کو چوتھی پوزیشن ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزادہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا ہے ۔ پنجاب سطح پر چیچہ وطنی پہلے بورے والا دوسرے چشتیاں تیسرے اور( نوشہرہ ورکاں) چوتھے نمبر پر رھا جبکہ گوجرانوالہ صدر تحصیل دسویں اور حافظ آباد سولہویں نمبر پر رھی۔\378

متعلقہ عنوان :