بارہمولہ میں چار یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد

پیر 21 جولائی 2025 16:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قابض حکام نے سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہمولہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹن اور ضلع کے دیگر علاقوں میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے یہ پابندیاں آج رات 9:30بجے تک نافذ رہیں گی۔

حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں بڑھتے ہوئے عوامی غم وغصے اور احتجاجی مظاہروں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں مخصوص علاقوں میں چار یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ پابندیوں پر عمل کریں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ضلع میں یہ پابندیاں 25 محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لئے عائد کی گئی ہیں۔