پاک فضائیہ کی کامیابیاں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہرہیں، محترمہ خولہ خان

پیر 21 جولائی 2025 16:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان کی پاک فضائیہ کو برطانیہ میں منعقد ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 کے شو میں ایوارڈز جیتے پر مبارکباد۔خولہ خان کا پاک فضائیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔

(جاری ہے)

خولہ خان کا JF-17 تھنڈر بلاک سی اور C-130 کی اعلیٰ کارکردگی پر پائلٹس،ٹیکنیشنز اور قیادت کو خراجِ تحسین ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کامیابیاں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہیں۔

انھوں نے مزید کہا پاک فضائیہ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا،دشمن کے چھ طیارے مار گرانا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے رائل ایئر شو میں پاک فضائیہ کی کامیابی قومی وقار کی جیت ہے،انھوں نے کہا پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع باصلاحیت اور باہمت ہاتھوں میں ہے انھوں نے وطن کے محافظوں کو خراجِ تحسین کیا پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔