حکومت آزاد کشمیرکے ہم ادارے نے حقوق کیلئے بغاوت کردی،پولیس سڑکوں پر

آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلا موقع کے ریاستی پولیس جو عوام کی محافظ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث سڑکوں پر نکل آئی

پیر 21 جولائی 2025 16:59

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)حکومت آزاد کشمیرکے ہم ادارے نے حقوق کیلئے بغاوت کردی باغ پولیس سڑکوں پر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریاست بھر کی طرح ضلع باغ کی پولیس بھی اپنے حقوق کے حصول کیلئے سراپا احتجاج آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلا موقع کہ ریاستی پولیس جو عوام کی محافظ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث سڑکوں پر نکل آئی باغ ہونے والے پولیس احتجاج سے پولیس جوانوں نے اپنے حق کیلئے شدید نعرہ بازی کی پولیس کے احتجاج میں باغ کے وکلا صحافی مذہبی سیاسی شخصیات سمیت ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر مرکزی جامع مسجد باغ شہر کے خطیب مولانا عطا اللہ شاہ ڈپٹی میئر باغ افراز گردیزی کونسلر شجاع منگول کے علاوہ دیگر کئی مقررین نے خطاب کرتے حکومت وقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حکومت چاہتی تو ان کے مطالبات تسلیم کئے جاسکتے تھے لیکن افسوس صد افسوس کے عوام کے محافظ آج عوام کے ساتھ مل کر اپنے بنیادی حقوق کیلئے سراپا احتجاج ہیں جو موجودہ حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہیں ہم حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پولیس جمعیت کے جو جائز مطالبات انھیں پورا کیا جاے تشدد کا کوئی بھی طریقہ نقصان دہ ہو گا مقررین نے کہا اگر ان کے جائز مطالبات پورے نہ کئے تو مظفرآباد تک پولیس فورس کے ساتھ کھڑے ہوں گے موجود حکومت غفلت کا مظاہرہ نہ کرے -