آزاد کشمیر میں احتجاج ہی حقوق کی بازیابی کا واحد راستہ

آزاد کشمیر بھر کے سرکاری ملازمین تنظیموں نے ڈسپرٹی الائونس کی منظوری تک احتجاج اور کام چھوڑ ہڑتال کے لئے سر جوڑ لئے

پیر 21 جولائی 2025 16:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء) پولیس ملازمین کے احتجاج کے ساتھ ہی آزاد کشمیر بھر کے سرکاری ملازمین تنظیموں نے ڈسپرٹی الائونس کی منظوری تک احتجاج اور کام چھوڑ ہڑتال کے لئے سر جوڑ لئے ، سرکاری ملازمین کے مطابق ریاست میں جو بھی روئے گا اسے کھانا ملے گا ، احتجاج ہی حقوق کی بازیابی کا واحد رستہ ہے ، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں کامیاب پولیس ملازمین کے احتجاج کے بعد دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین نے اپنی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈسپرٹی الائونس کی منظوری ، عارضی ملازمین کی مستقلی کے لئے احتجاج کا اعلان کریں تاکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو سکے اور جو سال ہا سال سے مستقلی کا خواب دیکھ رہے ہیں اور جن میں سے بڑی تعداد 60 سال کی عمر پوری کرنے کے بعد بدوں پنشن کے گھر جارہے ہیں ایسے ملازمین کے ساتھ حکومت آزاد کشمیر کی ناانصافیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ، ملازمین کے مطالبے پر تمام ملازمین تنظیموں کے سربراہان کے مختلف جگہوں پر خفیہ طور پر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تنظیموں سے با ت چیت کرکے حکومت احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے احتجاج کو غیر معینہ مدت کے لئے کام چھوڑ ہڑتال میں تبدیل کر دیا جائے اور جب تک ڈسپرٹی الائونسز سمیت دیگر الائونس جن پر عرصہ دراز سے حکومت سے مذاکرات ہوتے رہے ہیں کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔