ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی، ڈپٹی کمشنرراولپنڈی

پیر 21 جولائی 2025 17:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرراولپنڈی نے کہا ہے کہ ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرراولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے اپنی زیر صدارت اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ڈینگی ٹیموں کے انچارج اپنے علاقوں کی سویپنگ مکمل کریں اور جن گھروں سے لاروا برآمد ہو اس گھر کے اردگرد ایک کلومیٹر علاقے کو مانیٹر کیا جائے اور ایک سے زائد دفعہ گھر سے لاروا برآمدہونے پر محلے کی مسجد کے امام سے اس شخص کا نام لے کر اعلان کروایا جائے۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ ڈینگی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے محکموں کے فوکل پرسنز کو روزانہ صبح نو بجے اپنے دفتر رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احسان غنی نے بتایا کہ موجودہ سیزن میں اب تک 13 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے صرف ایک مریض ڈی ایچ کیو میں داخل ہے دیگر تمام مریض بحالی کے بعداپنے گھروں واپس جاچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :