پی ایچ اے کی پلانٹ فار پاکستان مہم، گھر گھر پودوں کی فراہمی کا آغاز

شہری1399 پر کال کر کے اپنا نام اور پتہ درج کروائیں ،پی ایچ اے کا مالی مفت پودا انکے گھر پہنچائے گا

پیر 21 جولائی 2025 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت گھر گھر پودوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی سطح پر شجرکاری کے فروغ کیلئے ہیلپ لائن 1399 کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہری صرف 1399 پر کال کر کے اپنا نام اور پتہ درج کروائیں اور پی ایچ اے کا مالی مفت پودے گھر پہنچائے گا اور پودے بھی لگائے گا۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے منصور احمد کا کہنا تھا کہ پودے ہر گھر تک پہنچانا گرین پنجاب وژن کی جانب عملی قدم ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سرسبز پنجاب کی تعمیر کیلئے پی ایچ اے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ ماحولیاتی بہتری اور سرسبز لاہور کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی منصور احمد نے کہا کہ ہیلپ لائن پر کال کے ذریعے شہری صرف شناخت اور پتہ بتا کر پودے گھر منگوا سکتے ہیں۔