ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہبلیٹیشن کمیٹی کا اجلاس

پیر 21 جولائی 2025 19:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر عمران علی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہبلیٹیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کنٹرول روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال،سپیشل ایجوکیشن، ہیلتھ کیعلاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے دھی رانی پروگرام، مینارٹی کارڈ، ڈس ایبل کارڈ، ہمت کارڈ خصوصی افراد اور دیگر خصو صیات کے حامل افرادکی فلاح و بہبود کیلئے کئیجانے والے اقدامات اور دیگر جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس کے علاوہ سپیشل افراد کی ڈیلی ویجز بھرتی اور سپیشل کوٹہ، سپیشل افراد کے ٹرانسپورٹ کرایوں کے مسائل و دیگر کے بارے سپیشل ایجوکیشن کے افسران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بریف کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو نیڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ا ینڈ بیت المال کوہدایت کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں میرٹ اور شفافیت کاخاص خیال رکھا جائے۔