وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی جیٹ طیارے کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 21 جولائی 2025 22:15

وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی جیٹ طیارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی فضائیہ کے تربیتی جیٹ طیارے کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اس سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں بنگلہ دیشی بہنوں اور بھائیوں کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :