کراچی، باتھ آئی لینڈ میں اوگرا ڈائریکٹر کو لوٹ لیا گیا

ڈائریکٹر اوگرا غلام محمد شاہین اپنے انجینئر عون عباس کے ساتھ اوگرا آفس باتھ آئی لینڈ پیدل جارہے تھے کہ لوٹ لیا گیا

منگل 9 ستمبر 2025 11:59

کراچی، باتھ آئی لینڈ میں اوگرا ڈائریکٹر کو لوٹ لیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)کراچی کے علاقے کلفٹن باتھ آئی لینڈ میں اوگرا کے ڈائریکٹر کو لوٹ لیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، بوٹ بیسن تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعے کا مقدمہ ڈائریکٹر اوگرا غلام محمد شاہین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر اوگرا غلام محمد شاہین اپنے انجینئر عون عباس کے ساتھ اوگرا آفس باتھ آئی لینڈ پیدل جارہے تھے کہ عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان آئے۔

متن کے مطابق ملزمان نے مدعی مقدمہ اور عون عباس کا قیمتی موبائل فون چھین، ملزمان نے مدعی کے ہاتھ سے گھڑی بھی چھین لی۔مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :