Live Updates

ٓاسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش جاری،، برساتی نالے بپھر گئے، گاڑیاں بہنے لگیں

پیر 21 جولائی 2025 23:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2025ء)اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے باعث سیدپور ویلج میں برساتی نالے بپھر گئے اور سیدپور میں برساتی نالے میں گاڑیاں بھی بہنے لگیں۔

(جاری ہے)

برساتی نالوں کا پانی پلوں کے اوپر سے بہنے لگا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 گھںٹوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کردیا، نیشنل ڈیزاسٹر مینیجنٹ اتھارٹی نے کہا کہ پوٹھوہار ریجن میں 50 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات