بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)سہ پہر تین بجے ہوگا

پیر 21 جولائی 2025 20:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس (آج)منگل سہ پہر تین بجے ہوگا ۔اجلاس میں شیخ محمد بن زاید النہیان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ، بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرویورولوجی (ترمیمی ) ،بلوچستان رائٹ ٹو انفارمیشن (ترمیمی)مسودہ قانون پیش کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ سمیت ویمن پارلیمانی کاکس کی اراکین مارگٹ میں غیرت کے نام پر مرد و عوت کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کریں گی۔ اجلاس میں محکمہ محنت و افرادی قوت اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے ۔