ج*جیکب آباد پولیس میں سیاسی بنیادی پر تقرریاں امن کی قیام میں رکاوٹ

پیر 21 جولائی 2025 20:55

1جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2025ء)جیکب آباد پولیس میں سیاسی بنیادی پر تقرریاں امن کی قیام میں رکاوٹ ،پولیس حراست میں نوجوان کے فوت ہونے کے کیس میں نامزد سپاہی کو دوبارہ سول لائن تھانے پر ہیڈٖ محرر مقر رکردیا گیا ،آئی جی سندھ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس میں سیاسی اور سفارشی بنیادوں پر تقرریاں قیام میں امن میں بڑی رکاوٹ بنتی جارہی ہیں پولیس میں کالی بھیڑ قرار دئے گئے اہلکاروں کوبھی نوازا جارہا ہے ایک سال قبل سول لائن تھانے میںپولیس حراست میں فوت ہونے والے عمران کٹو جس پر تشدد کیا گیا تھا کے مقدمے میں نامزد سپاہی کو ایک بار پھر اسی تھانے میں ہیڈ محرر مقر رکیا گیا ہے اشفاق جکھرانی جو کہ پولیس اہلکار ہے کی ہیڈ محرر کے طور پر تقرری آئی جی سندھ پولیس کی کھلی خلاف ورزی ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد کلیم ملک سے رابطے کی کوشش کی گئی پرانکا نمبر اٹینڈ نہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :