چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کاشادی شدہ جوڑے کے مبینہ قتل کےواقعہ کا نوٹس

پیر 21 جولائی 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ نے مارگٹ ڈیگاری کے مقام پر پسند کی شادی کرنے پر شادی شدہ جوڑےکوقتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان کو عدالت عالیہ میں کل منگل کو طلب کر لیاہے۔