سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کا بڑا اضافہ،فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار200 روپے ہوگئی

منگل 22 جولائی 2025 03:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو سونے کی قیمت میں ایک بار پھربڑا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو فی تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 61 ہزار200 روپے ہو گئی۔اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 3087 روپے اضافے سے 3 لاکھ 9 ہزار671 روپے پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں 36 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3387 ڈالر پر جاپہنچا جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھا 4012 روپے پر برقرار رہے۔