شاہراہ بابوسر اور قراقرم ہائی وے پر پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری، عوام سے متاثرہ علاقوں کے سفر سے گریز کی اپیل

منگل 22 جولائی 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) شاہراہِ بابوسر اور قراقرم ہائی وے پر حالیہ سیلاب کے باعث پھنسے سیاحوں اور مسافروں کو بچانے کے لئے پاک فوج نے بھرپور ریسکیو آپریشن شروع کیا ہے۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹروں نے اب تک 15 سارٹیز کے ذریعے متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ پاک فوج اور گلگت بلتستان سکائوٹس کی ٹیمیں متاثرہ افراد کو اشیاء خوردونوش اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سڑکوں کی بحالی کے لئے مشینری اور افرادی قوت رات سے مسلسل کام کر رہی ہے، جبکہ ملبہ ہٹانے اور راستے کھولنے کا عمل بھی جاری ہے۔گم شدہ افراد کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں مشکل پہاڑی علاقوں میں سرگرم ہیں۔ پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی نے بڑے پیمانے پر انسانی جانیں بچائی ہیں۔ متعلقہ ادارے صورتحال سے نمٹنے کے لئے مربوط اقدامات کر رہے ہیں۔دریں اثنا عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔\932

متعلقہ عنوان :