پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

منگل 22 جولائی 2025 11:32

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، سرمایہ کاروں کا اعتماد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا تسلسل جاری ہے، منگل کے روز 100 انڈیکس میں 1231 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے بعد انڈیکس 139,449 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں اس تیزی کو ماہرین حکومت کی مستحکم معاشی پالیسیوں، افراطِ زر میں ممکنہ کمی اور شرحِ سود میں کمی کی توقعات سے جوڑ رہے ہیں۔

ان عوامل نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا ہے، جس کا براہِ راست اثر مارکیٹ کے اشاریوں میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی صورتحال اسی رفتار سے بہتر ہوتی رہی تو آنے والے دنوں میں سرمایہ کاری کا ماحول مزید سازگار ہو گا اور اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔