چیچہ وطنی،پولیس نے ڈکیتیوں کے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کرلیا،ناجائز اسلحہ برآمد

منگل 22 جولائی 2025 16:22

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) پولیس نے ڈکیتیوں کے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کرلیا،ترجمان کے مطابق بارہ ایل کے علاقہ کا رہائشی ملزم جاوید کو اوکانوالہ بنگلہ کے علاقہ میں مشکوک سمجھ کر پکڑ نے کی کوشش کی گئی تو وہ فصلوں میں چھپ گیا، جسے مزاحمت کے بعد پکڑ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں ۔مزید تفتیش پر معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔