سیالکوٹ پولیس نے جانی گینگ کے سرغنہ سمیت 2 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 22 جولائی 2025 17:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) سیالکوٹ پولیس نے جانی گینگ کے سرغنہ سمیت 2 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکلیں، نقدی، قیمتی موبائل فونز چھیننے اور موٹر سائیکلیں اور کیری ڈبہ بھی چوری کرنے میں ملوث تھے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے2 عدد مسروقہ کیری ڈبے،4 عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں،نقدی 5 لاکھ 70 ہزار روپے،02 عدد قیمتی سمارٹ موبائل فونز،2 عدد ناجائز پسٹل 30 بور بمعہ متعدد گولیاں برآمد کر لیے ہیں ۔ گرفتار ملزمان میں رضوان عرف جانی ولد عبدالحمید سکنہ عدالت گڑھا اور شاہد ولد امانت علی سکنہ دیوانوالہ چوک شامل ہیں۔ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے افسران و جوانوں کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :