ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز

منگل 22 جولائی 2025 17:24

ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا مایوس کن آغاز ہوا، ایونٹ میں شریک پاکستان کے چار میں سے تین کھلاڑیوں کو پہلے ہی رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،صرف عبداللہ نواز پہلا رائونڈ جیت سکے، انس علی شاہ، یحیٰی خان اور عمیر کو شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

عبداللہ نواز نے راؤنڈ آف 128 میں مکاؤ کے کھلاڑی کینگ لیونگ کو شکست دی، عبداللہ نواز کی جیت کا اسکور گیارہ۔

سات، گیارہ۔صفر اور گیارہ۔چار رہا۔ عمیر عارف کو پہلے راؤنڈ میں امریکا کے ہارٹ رابنسن نے تین۔صفر سے ہرایا۔ یحیٰی خان کو امریکا کے محمد حق نے پہلے رائونڈ میں تین۔ایک سے شکست دی۔انس علی شاہ کو ہانگ کانگ کے جسٹن چینگ نے تین،ایک سے زیر کیا۔ عبداللہ نواز دوسرے رائونڈ میں کینیڈا کے روہان پالیوال سے مقابلہ کریں گے۔ دیگر تین پلیئرز مین رائونڈ میں شکست کے بعد اب پلیٹ رائونڈ کے میچ کھیلیں گے۔