لیسکو کنٹریکٹ ختم، نیٹ میٹرنگ کی سہولت بند کر نے کا فیصلہ

7سالہ مدت ختم ہونے پر صارفین کو لائسنسز کی تجدید کروانے کے نوٹسز جاری کر نے کا فیصلہ

منگل 22 جولائی 2025 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد نیٹ میٹرنگ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متعدد صارفین کے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے کے لائسنس زائدالمیعاد ہو گئے، 7سالہ مدت ختم ہونے پر صارفین کو لائسنسز کی تجدید کروانے کے نوٹسز جاری کر نے کا فیصلہ کیا گیا،لیسکو کنٹریکٹ ختم ہونے پر لائسنس منسوخی کے لئے نیپرا کو کیس بھجوائے گی،نیپرا سے منسوخی کی منظوری ملنے پر کنٹریکٹ ختم کر دیا جائے گا،صارفین کو کسی بھی سولر کمپنی کے ذریعے لیسکو کے ساتھ دوبارہ کنٹریکٹ کرنا ہو گا۔

25کلوواٹ سے زائد تک کی سہولت لینے والوں کو نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا ہو گا،لائسنس کے حصول کیلئے شعبہ پلاننگ، میراڈ، آپریشن سے دوبارہ دستاویزات بنوانا ہوں گے،نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین کو 7 سال کیلئے پیداواری لائسنس دیا گیا،میراڈ نے لائسنس کی تجدید کے لئے نیپرا قوانین کے مطابق مراسلہ جاری کر دیا۔ میراڈ کے جاری کر دہ مراسلہ کے مطابق صارفین کے کنٹریکٹ میں 7 سال کی توسیع کی جائے۔نیپرا قوانین کے مطابق نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں صارفین کو بجلی بنانے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :