غزہ میں زندگی دم توڑتی، سانسیں ختم ہونے والی ہیں، اقوام متحدہ

اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ سمیت دیگر تنظیموں کو غزہ میں امداد تقسیم کی اجازت دے،گوتیریس

منگل 22 جولائی 2025 18:02

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں زندگی دم توڑتی سانسیں ختم ہونے والی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی حالات کو دیکھ کر خوف آتا ہے، غزہ میں غذائی قلت کے باعث بچے اور نوجوان زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ سمیت دیگر تنظیموں کو غزہ میں امداد تقسیم کی اجازت دے۔