ناران روڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا

منگل 22 جولائی 2025 18:19

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور این ایچ اے نے ناران روڈ ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔ کے ڈی اے ترجمان کے مطابق وادی کاغان میں موسلادھار بارشِ سے ناران بابو سر ٹاپ شاہراہ پر جلکڈ اور بیسر کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی تھی جس کی وجہ سے سیاحوں کی درجوں گاڑیاں محصور ہو گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انتظامیہ کی جانب سے پھنس جانے والے سیاحوں کو قریبی ہوٹلز میں منتقل کر دیا گیا تھا۔مقامی لوگوں اور ہوٹلز مالکان نے سیاحوں کی بھرپور مدد کی ۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور این ایچ اےنے بھاری مشینری کے ذریعے 17 گھنٹوں کی طویل کوششوں کے بعد سڑک کو کھول دیاجبکہ سیاحوں کی تمام گاڑیوں کو متبادل راستہ بنا کر محفوظ طریقے سے نکال دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :