پی ایم اے سرگودھا کا تعزیتی اجلاس،ڈاکٹر سجاد حسین کی ناگہانی وفات پر دکھ وغم کا اظہار

منگل 22 جولائی 2025 19:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرگودھا میں سجاد کلینک بلاک نمبری 32 کے معروف ڈاکٹر سجاد حسین کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر کیپٹن عمر حیات بچہ‘ ڈاکٹر عابد خان‘ ڈاکٹر طاہر منیر چوہدری‘ ڈاکٹر مشتاق احمد چیمہ‘ ڈاکٹر محمد اسد اسلم‘ ڈاکٹر نذر ملک‘ ڈاکٹر شیخ امیر‘ ڈاکٹر غلام سرور چوہدری‘ ڈاکٹر مشتاق احمد ملک‘ ڈاکٹر سرجن اکرام الحق، ڈاکٹر عامرعباس بلوچ، ڈاکٹر اعجاز احمد قریشی‘ ڈاکٹر عبدالحسیب خان سمیت دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔