فیصل آباد، فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا

منگل 22 جولائی 2025 22:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2025ء)تھانہ رضا آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی میں جرابیں بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا،ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بتایا جاتا ہے کہ محلہ عثمان گلی نمبر3کے قریب زاہد نے جرابیں بنانے والی فیکٹری لگا رکھی ہے،گذشتہ شب مشین میں شارٹ سرکٹ کے باعث گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

دھواں کے بادل بلند ہونے پر اہل علاقہ نے ریسکیو1122کو اطلاع کی تو ریسکیو فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر کافی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران لاکھوں روپے مالیت کی مشنری و کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :