پنجاب حکومت نے 13افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے

ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن محبوب عالم ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اطلاعات اینڈ کلچر تعینات

منگل 22 جولائی 2025 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)پنجاب حکومت نے 13افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

تقرری کے منتظر محمد امین اویسی کو سپیشل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ،مس ریحانہ فرحت کو دفترمحتسب پرسن میں بطور کنسلٹنٹ ،آفتاب احمدکی خدمات پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سپرد ،مس فارینہ تحسین کوایڈیشنل سیکرٹری (آئی اینڈ سی)،جنرل منیجر (ایڈمن)سیاحت پنجاب سید ساجد ترمذی کو او ایس ڈی ، ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان بابر بشیرکوچیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی ،ایڈیشنل کمشنرپنجاب ریونیو اتھارٹی ساہیوال عبد الشکور کو ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ،ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن محمد محبوب عالم کوایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن اطلاعات اینڈ کلچر ،ایڈیشنل سیکرٹری (آئی اینڈ سی)ایس اینڈ جی اے ڈی شاہ زیب حسنین کو او ایس ڈی ، ایڈیشنل کمشنر ریونیو اوکاڑہ محمد ابراہیم ارباب کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ ،ایڈیشنل کمشنر جنرل لاہور محمد شجائین کو ایڈیشنل ریونیو اوکاڑہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن کیپٹن (ر)خروف فدا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لاہور جبکہ ڈپٹی سیکرٹری خزانہ مس ثمن عباس کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :