لاہور پولیس کے 137کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ،ترجمان

بدھ 23 جولائی 2025 11:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) لاہور پولیس کے 137کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ترجمان لاہور پولیس کےمطابق ڈی آئی جی (ایڈمن)عمران کشور کی سربراہی میں پروموشن بورڈ کاانعقاد ہوا۔ پرموشن بورڈ میں ایس ایس پی(ڈسپلن)محمد کاشف اسلم اورایس پی(ہیڈ کوارٹرز)منزہ کرامت نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے مختلف ونگز کے (سی ون) کے123کانسٹیبلز اور (سی ٹو) کے14کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

ترقی پانے والوں میں آپریشنز، انوسٹی گیشن اور سکیورٹی ڈویژن سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے ملازمین شامل ہیں۔ عاصم علی، محمد عظیم، شان علی، بابر علی، فیصل بشیر، محسن سردار، وسیم عباس، رحمن گل کو (سی ون) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

(جاری ہے)

کبیر احمد، عبداللہ،محمد منظور، محمد ایوب،ناظم علی، محمد امیر،لیاقت علی، ممتاز علی کو (سی ٹو) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پروموٹ ہونے والے پولیس ملازمین کو مبارک باددی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے، ترقی پانے والے ملازمین اپنی ذمہ داریاں جوش و جذبے سے ادا کریں، بہترکارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سطح پر اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور نے کہا کہ ترقی پانے والے ملازمین پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں بہترین پرفارمنس دکھائیں۔ ترقی پانے والے پولیس ملازمین شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کریں۔ نئے عہدوں کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کےلئے پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی سے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :