احسن رمضان ورلڈ انڈر 21 اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بدھ 23 جولائی 2025 12:01

احسن رمضان ورلڈ انڈر 21 اسنوکر کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)پاکستان کے احسن رمضان ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پری کوارٹر فائنل میں احسن رمضان نے ہم وطن حسنین اختر کو چار ایک سے شکست دی۔احسن کی جیت کا اسکور 70-54، 107-0، 0-72، 106-32 اور 64-8 رہا۔احسن رمضان اور شاہد آفتاب نے آئی بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ کے پری کوارٹر میں بھی جگہ بنائی ہے۔