حسن ابدال ، 9 سالہ بچے سے زبردستی بدفعلی کرنے وا لا ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 23 جولائی 2025 12:57

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) حسن ابدال میں 9سالہ بچے سے زبردستی بدفعلی کرنے وا لا درندہ صفت ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانہ صدر حسن ابدال پولیس ٹیم ملزم معاویہ جمروز کی گرفتاری کیلئے شاہیا لنک روڈ موجود تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار ہنڈا 125 پر آئے، جنکو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پر بنیت قتل فائرنگ شروع کر دی جو پولیس ٹیم نے بمشکل اپنی جان بچائی ، فائرنگ رکنے پر ٹارچ کی روشنی سے تلاش و پڑتال کی گئی تو ایک شخص درختوں کے جھنڈ میں زخمی حالت میں ملا جس نے اپنا نام معاویہ جمروز سکنہ جہاں آباد حسن ابدال بتایا جو قبل ازیں اپنی سگی بہن اور ایک معصوم بچے کے ساتھ بھی زیردستی زیادتی کے جرم میں جیل جا چکا تھا ، جس نے مزید بتایا کہ وہ اپنے بامسلح ساتھی حسن خان افغانی کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے، جسکو فوری طور پر برائے علاج معالجہ ہسپتال روانہ کر کے اس کے بامسلح ساتھی کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔