مصر کے ہسپتال میں انوکھی جلدی بیماری کی شکار بچی کی پیدائش

جلدی بیماری السماک کا شکار بچی کی حالت مستحکم، ماں صحت مند حالت میں ہسپتال سے روانہ

بدھ 23 جولائی 2025 15:27

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)مصر کے صوبہ الفیوم میں واقع سنورس مرکزی ہسپتال میں ایک نایاب اور حساس طبی عمل کے دوران ایک ایسی بچی کی پیدائش ہوئی ہے جو الشمعی نامی بیماری میں مبتلا ہے، جو ایک نایاب اور موروثی جلدی بیماری کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت الفیوم کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر سامح العشماوی نے تصدیق کی کہ 30 سالہ حاملہ خاتون کو حمل کے 38ویں ہفتے میں ایمرجنسی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ اس کے جسم میں پانی کی تھیلی پھٹ چکی تھی۔ ماضی میں ان کی پہلے بھی ایک بار سیزیرین ڈیلیوری ہو چکی تھی، جس کے پیشِ نظر فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :