محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 28جولائی سے مون سون کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کردی

آئندہ دنوں ایک اور مون سسٹم کراچی اور حیدرآباد کو لپیٹ میں لے سکتا ہے، موجودہ مون سون سسٹم کراچی کو متاثر نہیں کرے گا،ڈی جی محکمہ موسمیات

بدھ 23 جولائی 2025 15:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 28جولائی سے مون سون کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کردی۔ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ آئندہ دنوں ایک اور مون سسٹم کراچی اور حیدرآباد کو لپیٹ میں لے سکتا ہے، موجودہ مون سون سسٹم کراچی کو متاثر نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کے دوران مہر صاحبزاد خان نے کہاکہ خلیج بنگال میں آئندہ دنوں ہوا کے کم دبائو کا امکان ہے جو کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میںبادلوں کے ڈیرے ہیں، صبح سویرے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن اور بلدیہ سمیت اطراف کے علاقوں میں رجم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطاق شہر میں آئندہ 2 روز تک صبح و رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے، دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب 66 فیصد ہونے سے موسم مرطوب رہا

متعلقہ عنوان :