نیشنل پارٹی کے کارکنان سوشل میڈیا کو ذمہ داری، نظم و ضبط اور حکمتِ عملی کے ساتھ استعمال کریں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

بدھ 23 جولائی 2025 16:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ورکشاپ کی سرگرمیوں، سوشل میڈیا کی افادیت اور پارٹی پیغام کی مؤثر ترسیل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ موجودہ دور ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا ہے، جہاں رائے عامہ کی تشکیل اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اس کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے کارکنوں کو تاکید کی کہ نیشنل پارٹی کے کارکن سوشل میڈیا کو ذمہ داری، نظم و ضبط اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ استعمال کریں تاکہ پارٹی کا پیغام وسیع تر حلقوں تک پہنچایا جا سکے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی خاران کے ضلعی سوشل میڈیا سیکرٹری امان اللہ بھی موجود تھے۔