
وفاقی وزیرداخلہ کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا
بدھ 23 جولائی 2025 16:20
(جاری ہے)
وزرائے داخلہ نے انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔
فریقین نے انسداد منشیات و انسداد انسانی سمگلنگ کے لئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی اور انسداد دہشت گردی کے لئے مشترکہ اقدامات بارے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ پولیس اکیڈمیز میں ٹریننگ پروگرامز کے باہمی تبادلوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے محسن نقوی سے کہا کہ آپ کا دورہ پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کے فروغ کےلئے انتہائی اہم ہے۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پولیس ٹریننگ کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ بنگلہ دیش کے ساتھ انسداد دہشت گردی،منشیات و انسداد انسانی سمگلنگ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطح کا وفد عنقریب سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گا۔ بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے داخلہ خدا بخش، سیکرٹری داخلہ نسیم الغنی، ایڈیشنل سیکرٹری سکیورٹی ڈویژن شمیم خان، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، پولیٹیکل قونصلر کامران دہینگل اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔\932مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی دولت 500 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
شام کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ترک صدر
-
امریکا میں شٹ ڈائون سے ہلچل، ناسا کے 15 ہزارملازم فارغ
-
’’ہم راہول گاندھی کے سینے میں گولی ماریں گے‘‘ بی جے پی ترجمان کی لائیو ٹی وی شو کے دوران دھمکی
-
میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
امریکی شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند
-
قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا
-
فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے سے شدید تباہی، حادثات میں 69 افراد ہلاک
-
سعودی عرب میں لائسنس کے بغیر مریضوں کا علاج کرنے والا خود ساختہ ڈاکٹر گرفتار
-
متحدہ عرب امارات اورملائیشیا کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ نافذالعمل ہوگیا، دوطرفہ تجارت 13.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر
-
ابوظہبی میں 2027 تک دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی حکومت بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.