بلوچستان میں میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کا افسوسناک واقع انسانیت کے نام پر حملہ ہے،نازیہ پرویز راجہ

بدھ 23 جولائی 2025 16:29

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) آزاد جموں و کشمیر ہیومن رائٹس کی صدر نازیہ پرویز راجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کا افسوسناک واقع انسانیت کے نام پر حملہ ہے ہیومن رائٹس اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دیں بے گناہ خاتون کو سرعام گولیاں مار کر غیرت کے نام پر قتل کرنا بدترین بربریت اور سفاکیت کی مثال ہے نازیہ پرویز راجہ نے مزید کہا کہ اگر سخت ایکشن نہ لیا گیا تو آئندہ ایسے واقعات کو روکنا مشکل ہو گا ہمارا مذہب عورت کو تحفظ اور مقام دیتا ہے یہ واaقعہ انسانیت کے نام پر بد نما داغ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے غیرت کے نام اسطرح کے واقعات کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں قاتلوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔