Live Updates

کمشنر ساہیوال کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

بدھ 23 جولائی 2025 16:31

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں 3 ارب 10 کروڑ روپے کے 14 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ منظور کئے گئے منصوبوں میں 8 ضلع اوکاڑا اور 6 ضلع پاک پتن سے متعلق ہیں۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس شفیق احمد ڈوگر نے اجلاس میں تمام منصوبوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع اوکاڑہ کی منظور کی گئی سکیموں میں چک 30/1ALسے چک26/D تک 8کلو میٹر روڈ کی تعمیر، شیر گڑھ بائی پاس اور رحمت والا روڈ سے چونیاں سے اختر آباد شیر گڑھ 6.6کلو میٹر طویل روڈ کی تعمیر، سہاگ پل سے شہامند پل براستہ چک احمد خان کھوکھر 7کلو میٹر سٹرک کی بحالی و توسیع، اوکاڑہ فیصل آباد روڈ (کھنگراں والا پل) سے اکبر چوک 8.2کلو میٹر سڑک کی بحالی و توسیع، 12فٹ چوڑا کارپٹ روڈ ایچ پلاٹ سے اختر آباد شیرگڑھ روڈ براستہ 22 1/AL، 23 1/ALاور 24 1/AL کے دیہاتوں کی سڑک کے ساتھ 7.25کلو میٹر طویل ڈرینز کی تعمیر، 38GDینگ پور میں واٹر سپلائی، سیوریج اور روڈز کی فراہمی، ڈپٹی کمشنر آفس ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوکاڑہ کی مرمت اور سہولیات کی فراہمی اور تحصیل اوکاڑہ میں تحصل کمپلیکس کی تعمیر شامل ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پاکپتن سے متعلق منصوبوں میں یونین کونسل نمبر38اور یونین کونسل نمبر40تحصیل عارفوالا میں میٹل روڈ کی تعمیر، رورل ڈرینج سکیم، سولنگ اور سیوریج، آبادی کالج والا محلہ اضافی آبادی میں ٹف ٹائل، سولنگ، ڈرینج اور سڑکوں کی مرمت اور عید گاہ جناز گاہ چک نمبر47/EBقبولہ کی چار دیواری، ڈپٹی کمشنر آفس پاکپتن کی مرمت اور ضروری سہولیات کی فراہمی اور کمیٹی روم کمپلیکس کی تعمیر شامل ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید، ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق وڑائچ، ایس ای پبلک ہیلتھ عاشق علی جاوید، ایس ای بلڈنگ ذوالفقار علی تبسم، ایس ای ہائی وے کاشف شکور اور ڈپٹی ڈائیریکٹر عمران خان سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔\378
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات