ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ فوڈ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ، صارفین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا

بدھ 23 جولائی 2025 16:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فواد کی قیادت میں ڈسٹرکٹ فوڈ اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر الپورئی،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شانگلہ اور مختلف بازاروں کے صدور نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد ضلع بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، دستیابی، معیار اور صارفین کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام بازار صدور اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے کی سختی سے پاسداری کو یقینی بنائیں، گرانفروشی اور ملاوٹ جیسے جرائم کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔اجلاس میں بازاروں کی صفائی، وزن میں کمی کی شکایات، اور نرخناموں کی دستیابی سمیت دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے اور مؤثر مانیٹرنگ کے لیے ایک مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی، تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیاجاسکے۔