بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 26 ستمبر 2025 21:14

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کے اجلاس کا انعقاد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کا اجلاس جمعہ کو بلاول ہاؤس میں میں منعقد ہوا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزلائرز فورم کے وفد نے ملک بھر میں ہونے والے بارکونسلز کے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی۔بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلزلائرز فورم کے مرکزی صدر نیر بخاری، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سینیٹر رضا ربانی ، پی ایل ایف سندھ کے صدر قاضی بشیر، وسطی پنجاب کے صدر راحیل چیمہ، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث، خیبرپختونخوا کے صدر گوہر رحمان اور بلوچستان کے صدر بہرام خان شریک تھے ۔بلاول بھٹو زررداری نے ہدایت کی کہ انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں وکلا سے رابطے کریں، جیالے امیدواروں کی جیت کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائیں۔