لاہورمیٹرک بورڈ امتحانات ،طالبات نے میدان مار لیا ،ضلع قصور کی طالبہ حرم فاطمہ کی 1193نمبر لے کر پہلی پوزیشن

بدھ 23 جولائی 2025 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان کر دیا ِ، امسال بھی طالبات نے میدان مار لیا،آرٹس گروپس میں دو پرائیویٹ امیدواروںنے پوزیشنز حاصل کیں ۔سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر، کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے پریس کانفرنس میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان کیا ۔

نتائج کے مطابق بورڈ میں مجموعی طو رپر پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں میں دار ارقم ہائی سکول فار گرلز مین قصور روڈ الہ آباد ضلع قصور کی طالبہ حرم فاطمہ نے 1193نمبر لے کر پہلی ،پاک گریژن گرلز ہائی سکول ہائوسنگ کالونی ننکانہ صاحب کی نور الہدیٰ اورپاک گیریژ ن ہائی سکول بوائز ہائوسنگ کالون ننکانہ صاحب کے حاجی ابوذر تنویر نے 1188نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری جبکہ پنجاب بوائز ہائی سکول ٹائو ن شپ کر محمد علی نے 1187نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

سائنس گروپ طلبہ میںبورڈ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پاک گیریژ ن ہائی سکول بوائز ہائوسنگ کالون ننکانہ صاحب کے حاجی ابوذر تنویر نے 1188نمبر لے کر پہلی ،بورڈ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے پنجاب بوائز ہائی سکول ٹائو ن شپ کے محمد علی نے 1187نمبر لے کر سائنس گروپ طلبہ میں دوسری ،مسلم پبلک ماڈل ہائی سکول فار بوائز شیخوپورہ کے محمد زاہب صدیقی اور گورنمنٹ ہائی سکول شا ہ کوٹ ننکانہ صاحب کے فیضان رضا نے 1186نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

سائنس گروپ طالبات میں بورڈ میں مجموعی طو رپر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی دار ارقم ہائی سکول فار گرلز مین قصور روڈ الہ آباد ضلع قصور کی طالبہ حرم فاطمہ نے 1193نمبر لے کر سائنس گروپ طالبات میں بھی پہلی ،بورڈ میں مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاک گریژن گرلز ہائی سکول ہائوسنگ کالونی ننکانہ صاحب کی نور الہدیٰ نے 1188نمبر لے کر سائنس گروپ طالبات میں بھی دوسری ،پنجاب گرلز ہائی سکول ٹائون شپ لاہور کی عائشہ محی الدین اورایجوکیٹر سبزہ ہائی سکول لاہور کی فاطمہ فیصل نے مشترکہ طو رپر 1186نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ طلبہ میں راجن پور کے پرائیویٹ طالبعلم ابوبکر کے 1088نمبر لے کر پہلی،اوکاڑ ہ سے پرائیویٹ طالبعلم نے 1074نمبر لے کر دوسری ،الہدی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ سکول مدینہ پارک سبزہ زار کے غلام عباس نے 1065نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔آرٹس گروپ طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فاروق آباد ضلع شیخوپورہ کی حافظہ عمارہ اشرف نے 1154نمبر لے کر پہلی، پنجاب گرلز ہائی سکول ٹائون شپ لاہور کی عفا عثمان نے 1149نمبر لے کر دوسری جبکہ اقراء حفاظ سکینڈری سکول شاہ جمال لاہور کی زینب بنت عاصم نے 1141نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :