فیصل آباد ،ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ماں اور بیٹا جاں بحق

بدھ 23 جولائی 2025 21:17

ٖفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) فیصل آباد میں ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔چک نمبر 54 گ۔ ب، جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ماں بیٹا 15 سالہ معظم علی اور 35 سالہ رخسانہ محبوب جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری ۔ ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد ماں اور بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے دونوں نعشوں کو تھانہ صدر جڑانوالہ کی موجودگی میں گھر چک نمبر 54 گ۔ب منتقل کر دیا۔