خیبر پختونخوا سے تبدیل ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب اللّٰہ بگوی کے اعزاز میں الوداعی تق ریب کا اہتمام

بدھ 23 جولائی 2025 23:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صوبہ خیبر پختونخوا سے تبدیل ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب اللّٰہ بگوی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام سنٹرل پولیس آفس پشاور میں کیا گیا۔سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعینات اعلیٰ پولیس حکام نے تقریب میں کثیرتعداد میں شرکت کی۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے تبدیل ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب اللّٰہ بگوی کی صوبہ خیبر پختونخوا کے لیے گراں قدر پولیس خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس احسن طریقے سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سنبھالیں وہ فورس کے تمام افسران کے لیے مشعل راہ ہے۔

آئی جی پی نے کہا کہ نجیب اللّٰہ بگوی ایک پروفیشنل اور مخلص پولیس آفیسر ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور ایمانداری سے بہترین عوامی پولیسنگ کی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے کہا کہ نجیب اللّٰہ بگوی جہاں بھی تعینات رہے اپنی بے لوث خدمت سے وہاں کے عوام کے دل جیت کر فرائض انجام دئیے۔ آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسفر ملازمت کا ایک لازمی جزو اور حصہ ہے جس سے افسروں کو مختلف ماحول اور کلچر میں اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کا بھر پور موقع فراہم ہوتا ہے۔

آئی جی پی نے آئندہ کی پوسٹنگ پر بھی ان کی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر تبدیل ہونے والے پولیس آفیسر نجیب اللّٰہ بگوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں گزرے لمحات کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔واضح رہے کہ پولیس آفیسر نجیب اللّٰہ بگوی کا تبادلہ حال ہی میں خیبر پختونخوا پولیس سے فیڈرل کانسٹیبلری اسلام آباد ہو چکا ہے۔ بعد ازاں پولیس سربراہ نے تبدیل ہونے والے ڈی آئی جی نجیب اللّٰہ بگوی کو اعزازی پولیس شیلڈ سے نوازا۔