ٴْانٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی میٹرک سالانہ امتحانات سال 2025 کے نتائج کا اعلان

/ لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے محمد عثمان رولنمبر 920738 نے 1188 نمبر لے کر مجموعی طور پر ڈویژن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی پنجاب سیکنڈری سکول برائے طالبات تلہ گنگ کی بسمہ علی رولنمبر 113530 نے 1177 نمبر لے کر دوسری ، بحریہ فاؤنڈیشن سیکنڈری سکول برائے طالبات چکوال کی مریم شہزادی رولنمبر 150056 نے 1175 نمبر لے کر طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

بدھ 23 جولائی 2025 20:50

vراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2025ء) انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے محمد عثمان رولنمبر 920738 نے 1188 نمبر لے کر مجموعی طور پر ڈویڑن بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ پنجاب سیکنڈری سکول برائے طالبات تلہ گنگ کی بسمہ علی رولنمبر 113530 نے 1177 نمبر لے کر دوسری اور بحریہ فاؤنڈیشن سیکنڈری سکول برائے طالبات چکوال کی مریم شہزادی رولنمبر 150056 نے 1175 نمبر لے کر طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب آج (بروز جمعرات) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہو گی بورڈ کی جانب سے جاری گروپ وائز پوزیشن کے تحت سائنس گروپ برائے طلبا میں لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے محمد عثمان رولنمبر 920738 نے 1188 نمبر لے کر پہلی، کیڈٹ کالج حسن ابدال اٹک کے سعد خان رولنمبر 906342 نے 1172 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کے ایان خان رولنمبر 906336 نے 1169 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی سائنس گروپ برائے طالبات میں ڈویڑن میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اپنے گروپ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ دار ارقم سیکنڈری سکول برائے طالبات تلہ گنگ کی عدیلہ عنصر راجہ رولنمبر 148989 نے 1173 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی اسی طرح جنرل گروپ برائے طلبا میں الکوثر اسلامک سنٹر فتح جھنگ کے محمد حنان سعیدی رولنمبر 931973 نے 1031 نمبر لے کر اپنے گروپ میں پہلی حدیبیہ ایجوکیشن کمپلیکس گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول نیو چاکرہ راولپنڈی کے محمد عثمان رولنمبر 958442 نے 983 نمبر لے کر دوسری اور جامع? المدینہ عثمان غنی راجہ چوک ڈھوک گنگال کے محمد احمد رولنمبر 928442 نے 982 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جنرل گروپ برائے طالبات میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوہڑ ہڑپال کی عاصمہ ایمان رولنمبر 130676 نے 1125 نمبر لے کر پہلی، شین گرلز سیکنڈری سکول تلہ گنگ کی لائبہ سعید رولنمبر 113656 نے 1089 نمبر لے کر دوسری اور مہریہ موہینہ ریاض العلوم للبنات فتح جھنگ کی منیزہ بی بی رولنمبر 146130 نے 1084 نمبر لے کر اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔