پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو سیاسی طور پر سزائیں سنائی گئیں‘ انتظار حسین پنجوتہ

یہ سزائیں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں‘ پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو

بدھ 23 جولائی 2025 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انتظار حسین پنجوتہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو سیاسی طور پر سزائیں سنائی گئیں، تین وکلاء کو سزائوں کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سزائیں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں، ان سزائوں نے ہمیں مزید مضبوط کیا، اس قسم کے سیاہ فیصلوں کو ہم نہیں مانتے ، ہم کھڑے ہیں کھڑے رہیںگے ۔ انہوںنے کہا کہ کارکنوں اور وکلا ء میں جو تشویش پائی جاتی ہے اس تشویش کے بارے میں اپنے پنجاب بھر کے وکلا ء کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ کالا کوٹ ہم نے قانون کے دفاع کے لیے پہنا ہوا ہے۔