قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی سالگرہ جمعرات کو منائی گئی

جمعرات 24 جولائی 2025 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کی سالگرہ جمعرات 24 جولائی کو منائی گئی ۔لیجنڈ کرکٹر اپنی منفرد بلے بازی کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں ۔ فخر پاکستان ظہیر عباس 24 جولائی 1947 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ ظہیر عباس کی اعلی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں آ ئی سی سی کا صدر بھی چنا گیا تھا جو پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 24 اکتوبر 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کیا جبکہ ون ڈے کیرئیر کا آغاز انگلینڈ کے خلاف 31 اگست 1974 کو کیا تھا ۔ ظہیر عباس نے 78 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 44 کی اوسط سے 5062 رنز سکور کیے جبکہ 62 ون ڈے میچوں میں 47 کی اوسط سے 2572 رنز بھی بنا چکے ہیں ۔ظہیر عباس کی سالگرہ کے موقع پر کرکٹ معروف کھلاڑیوں سمیت ان کے چاہنے والوں کی طرف سے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔\932