ملیر،غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 2پولیس اہلکار معطل

جمعرات 24 جولائی 2025 17:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے تھانہ شرافی گوٹھ میں تعینات 2پولیس اہلکاروں کو غیر قانونی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی اطلاع پر نوٹس لیتے ہوئے معطل کردیا۔جمعرات کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق معطل ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل سلطان خان اور کانسٹیبل سرور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری ایس ڈی پی او ملیر سٹی کے حوالے کردی ہے۔ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ محکمہ پولیس میں دیانت داری، قانون کی پاسداری اور ذمے داری سے فرائض کی انجام دہی کو بنیادی اصول سمجھا جاتا ہے، ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :