ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنوشہرہ کی مون سون ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر اے ڈی سی ریلیف سے ملاقات

جمعرات 24 جولائی 2025 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے نوشہرہ میں مون سون ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اعجاز اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل ریسکیو 1122 نوشہرہ کے مطابق ملاقات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اعجاز اختر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین کے مابین سیلابی صورت حال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر بر وقت اقدامات اٹھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور سیلاب کی صورت میں تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر فوری اور مؤثر رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور لاحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :