
اگست 2019سے جاری یکطرفہ بھارتی اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، حریت کانفرنس
جمعرات 24 جولائی 2025 17:27
(جاری ہے)
ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کردار ادا کرے۔ نئی دہلی میں بھارتی اور کشمیری سیاسی رہنماو ¿ں، سول سوسائٹی کے اراکین اور سابق بیوروکریٹس نے ایک اجلاس کے دوران جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
بھارتی پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران ہونے والے اس اجلاس کا اہتمام” فورم فار ہیومن رائٹس ان جموں وکشمیر “ نے کیا تھا۔ شرکا ءمیں فاروق عبداللہ، محمد یوسف تاریگامی، آغا روح اللہ مہدی کے علاوہ کانگریس اور حزب اختلاف کی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔ مقررین نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 2019 کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری تکالیف کا شکار ہے،انہیں ان گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے جو انہوں نے کبھی نہیں کیے ۔ اس موقع پر سابق داخلہ سکرٹری گوپال پلائی سمیت 122 سابق سرکاری افسران کی دستخط شدہ ایک عرضداشت بھی بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو پیش کی گئی جس میں ان سے ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے ایوان میں قرار داد لانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں کسانوں کو اپنی پیداوار کم قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ وزیرزراعت شیوراج سنگھ چوہان نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں تسلیم کیا کہ 2018-19 سے کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافے کے باوجود بہت سے کاشتکار کم قیمتوں پر اپنی اجناس بھیج رہے ہیں اور وہ قیمتوں میں اضافے سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہیں۔ دریں اثنا ہائی کورٹ نے بے سرو پا الزامات کے تحت قید ڈوڈہ کے رہائشی کشمیری نوجوان رحمت اللہ کی رہائی کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔ رحمت اللہ گزشتہ برس 9نومبر سے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہیں۔ ادھر مقبوضہ جموںوکشمیر کے ضلع کپواڑہ کا رہائشی ایک45سالہ شخص بشیر احمد لون بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں کرایے کے کمرے میں پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.