گیپکو سمبڑیال كی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ، 7صارفین کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 24 جولائی 2025 18:31

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(گیپکو) سمبڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرکے 7صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گیپکو سمبڑیال کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایس ڈی اوز گیپکو سمبڑیال اور بھوپال والہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر مین تاروں سے بجلی چوری کرنے والے صارفین مظہر حسین موڑ سمبڑیال ،ظفراللہ محلہ مغربی، ظفر علی پرانا بازارسمبڑیال ، محمد عادل گھگڑ تھانہ ائیرپورٹ ،شہزاد مظفر گائوں کرن والی ، رندھیر باگڑیاں میں روحیل قمر، ٹھٹھہ لاکھی میں اسد اللہ کے خلاف متعلقہ تھانوں میں بجلی چوری کے مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں۔

پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔