Live Updates

ادارہ شماریات کاایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلو گرام کمی کا دعوی

جمعہ 25 جولائی 2025 23:02

ادارہ شماریات کاایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلو گرام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) ادارہ شماریات نے ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمتوں میں 8روپے فی کلو گرام کمی کا دعوی کیا ہے جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں 4.07فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 2.22فیصد ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 8روپے کی کمی سے 188روپے سے 180روپے فی کلو پر آگئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کراچی میں چینی سب سے زیادہ مہنگی ہوئی جہاں نرخوں کی ڈبل سینچری مکمل ہوگئی، پشاور میں چینی 190روپے، کوئٹہ میں 184، لاہور میں 180جبکہ راولپنڈی اسلام آباد میں 185روپے فی کلو فروخت ہوتی رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں گیس 29.85اور بجلی 21.46فیصد تک مہنگی ہوئی، ٹماٹر کی قیمت 22.93فیصد بڑھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زندہ برائلر مرغی 7.95سستی ہوئی، گزشتہ ہفتے پیاز، کیلے، آلو اور گندم کا آٹا بھی سستا ہوا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات