آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین واہلخانہ کی ملاقات، مسائل سنے، ریلیف کیلئے احکامات جاری

جمعرات 24 جولائی 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی،آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر ٹریفک وارڈن شفیع الرحمان کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح آئی جی نے انسپکٹر سید کامران ہاشمی کی سنیارٹی ری فکس کی درخواست پر، سینئر ٹریفک وارڈن اقبال حسین ، سینئر ٹریفک وارڈن محمد اشرف اور سینئر ٹریفک وارڈن شہباز حسین کی پروموشنز کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :