صوبہ بھر میں یکساں ریاضی نصاب نافذ، جنرل ریاضی ختم

جماعت نہم کے تمام طلبہ ’’ریاضی سائنس‘‘ہی پڑھیں گے

جمعہ 25 جولائی 2025 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) پیکٹا نے ایک اہم تعلیمی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں یکساں ریاضی نصاب نافذ کر دیا،پیکٹا نے وفاقی حکومت کے طرز پر جنرل ریاضی کے مضمون کو ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر کریکلم عامر ریاض کے مطابق جماعت نہم کے تمام طلبہ ’’ریاضی سائنس‘‘ہی پڑھیں گے،جنرل ریاضی کا مضمون نصاب سے ختم کر دیا گیا،نہم سائنس و آرٹس دونوں گروپس میں اب ایک ہی ریاضی کی کتاب ہوگی۔ پیکٹا کے مطابق میٹرک میں نصاب ہم آہنگی کے لیے نئی پالیسی لاگو کی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر پیکٹا سید صغیر الحسنین کی جانب سے اداروں کو مراسلہ بھی بھجوادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :